شمالی کوریا میں آبدوز سے مربوط بالسٹک میزائیل کی ٹسٹنگ

سیول ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریائی قائد کم ۔ جون ۔ اون نے حال ہی میں ایک آبدوز سے لانچ کئے جانے والے بالسٹک میزائیل (SCBM) کی آزمائشی عمل کو قابل ستائش قرار دیا جسے نہ صرف شمالی کوریا بلکہ دیگر پڑوسی ممالک بھی ایک کارنامہ تصور کررہے ہیں جو یقیناً شمالی کوریا کی سائنسی شعبہ میں ترقی کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق کم ۔ جون ۔ اون نے سائنسدانوں اور دیگر ٹیکنیشینس ہیں جنہوں نے میزائیل کی تیاری اور ٹسٹنگ میں اہم رول ادا کیا۔ مذکورہ میٹنگ کا اعلان جاریہ ماہ کے اوائل میں ہی کافی کروفر کے ساتھ کیا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم ۔ جون ۔ اون نے تمام سائنسدانوں کو فرداً فرداً مبارکباد دی اور میزائیل ٹسٹنگ کو ایک تاریخی کارنامہ سے تعبیر کیا۔