بیجنگ۔8مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج صدر چین ژی جن پنگ اور شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اُن سے ملاقات کے امکانات کے تنازعہ میں شمولیت سے گریز کیا ۔ امکان ہے کہ یہ ملاقات جاریہ سال کے اواخر میں ماسکو میں ہوگی ۔ جب کہ شمالی کوریا کے قائد اور صدر چین روس کے صدر مقام میں بیک وقت موجود ہوں گے ۔ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا حلیف ہے جس کے سفارتی مفادات اور معاشی مفادات کی عالم گیر سطح پر حفاظت کرتا ہے ۔ دونوں ممالک کے روابط کوریا کی جنگ کے دوران استوار ہوئے تھے لیکن کِم نے اپنے تین سالہ دور اقتدار کے باوجود چین کا دورہ نہیں کیا ہے ‘ اس کے برعکس صدر چین جنوبی کوریا کی صدر سے کئی بار ملاقات کرچکے ہیں‘ جب کہ شمالی کوریا کارروائیاں چین کے صبر کا امتحان ثابت ہوئی ہیں ۔