شمالی وزیرستان میں 20 عسکریت پسند ہلاک

اسلام آباد ۔ 25 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 20 عسکریت پسند جن میں خطرناک حقانی نیٹ ورک کے ارکان شامل ہیں، آج شمالی وزیرستان کے قبائیلی ضلع میں پاکستانی جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی طیاروں نے شورش زدہ شمالی وزیرستان کے ضلع میں افغان صدر کے قریب ڈوگا مداخیل علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ملٹری نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ٹھیک ٹھیک نشانہ باندھ کر کئے گئے فضائی حملوں میں 20 دہشت گرد مارے گئے۔ مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی۔ انٹلیجنس عہدیداروں نے کہا کہ جیٹ طیاروں نے حقانی نیٹ ورک اور ایک مقامی قبائیلی سردار کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی ملٹری جون سے شمالی وزیرستان میں جارحانہ کارروائی کررہی ہے۔