شمالی میکسیکو میں صحافی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

میکسیکو سٹی ۔ 26مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 100صحافی اور آزادی تقریر کے حامیوں نے مبینہ طور پر چی ہوا ہوا کی جمعرات کے دن ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج‘ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میروسلاوا بریج میں جاریہ ماہ صحافیوں کے قتل کا یہ تیسرا واقعہ تھا ۔ ذرائع ابلاغ کے کارکنوں کیلئے میکسیکو سٹی کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے ۔ احتجاجی جلوس میں شامل افراد اخباری نمائندوں کی ہلاکت سے سچائی ختم نہیںہوتی ‘ یہ نعرے لگارہے تھے ۔ ان کے ہاتھوں میں اسی نعرے پر مشتمل پلے کارڈس بھی تھے ۔ میکسیکو میں آزادی تحریر تقریر پر سخت پابندی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نامعلوم افراد قتل کردیتے ہیں۔