انقرہ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے شام کے شمالی علاقہ پر حملے کے 29 ویں دن چھ فضائی حملے کئے اور جنگجو تنظیم داعش(دولت اسلامیہ ) کے تین جنگجووں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ فوج کے مطابق ترک فوج نے داعش کے 103 ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اس حملے میں بھاری توپو ں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔
میکسیکو ٹرمپ سے بھی بات کرنے تیار
نیویارک، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے مالی امور کے وزیر الدے فوسو گاجارڈو نے کہا ہے کہ اگر امریکی انتخاب میں ریپبلکن امیدوار ٹرمپ جیت جاتے ہیں تو ان کا ملک’شیطان ‘سے بات کرنے کو بھی تیار ہے ۔ولائیل نے کہا کہ ہم دو طرفہ سمجھوتہ کا جوکھم برداشت نہیں کر سکتے ۔ اگر ہمیں میکسیکو کے لوگوں کی سلامتی کیلئے شیطان سے بھی بات کرنی پڑی تو ہم ایسا بھی کریں گے ۔