شفافیت کیلئے راجیہ سبھا میں نوٹوں کا امتناعی آرڈیننس پیش کرنے مطالبہ

نئی دہلی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاک کام ) کانگریس نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ راجیہ سبھا میں منظوری کیلئے اعلیٰ مالیتی کرنسی نوٹوں کا آرڈیننس پیش کیا جائے ۔ کانگریس نے کہا کہ وہ ’’شفافیت‘‘ پر یقین رکھتی ہے ۔ اس لئے یہ مطالبہ کررہی ہے اگر موجودہ حکومت شفافیت اور جوابدہی پر یقین رکھتی ہے تو اسے راجیہ سبھا کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے آرڈیننس پیش کرنی چاہئیے ۔
فبروری میں کٹھمنڈو میں
سارک بجٹ کانفرنس
نئی دہلی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 7 ممالک کے عہدیداروں نے کہا کہ یکم تا /2 فبروری نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سارک کی انتظامی اور بجٹ کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔