شعبہ فارسی مانومیں مدارس پر دوروزہ قومی سمینار

حیدرآباد، یکم ؍ مئی (پریس نوٹ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 7-8 مئی کو ایک دو روزہ قومی سمینار منعقد کررہا ہے جسکا عنوان ’’فارسی زبان و ادب کے فروغ میں مدارس کا حصہ ‘‘ہے۔ پروفیسر شاہد نوخیز‘ صدر شعبہ کی اطلاع کے بموجب سمینار کا اہتمام شعبہ فارسی، فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی، لکھنؤ کے اشتراک سے کر رہا ہے۔ اس میں ملک کے معروف اسکالرس اور دانشورو شرکت کررہے ہیں۔ سمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر عارف ایوبی چیئرمین، فخرالدین اعلی احمد میموریل کمیٹی لکھنو‘ ہوں گے، جبکہ مہمان اعزازی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ ‘جامعہ نظامیہ ‘ حیدرآباد ہوں گے۔