شعبہ زراعت کو قومی دیہی روزگار

ضمانت اسکیم کا حصہ بنانے کی ضرورت
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ لوک ستہ پارٹی نے آج مرکزی وزارت دیہی ترقیات کی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کا خیر مقدم کیا ۔ تلنگانہ لوک ستہ پارٹی کنوینر بی رام موہن راؤ و معاون کنوینر وجیندر ریڈی نے ایک میڈیا بیان میں بتایا کہ زرعی شعبہ کا احاطہ کرنے کے لیے اس اسکیم کے مواقع کو وسیع تر کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوک ستہ پارٹی نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ شعبہ زراعت کو بھی اس اسکیم کا حصہ بنانے کے لیے مرکزی حکومت پر دباؤ بنائیں ۔ لوک ستہ پارٹی قائدین نے کہا کہ ہندوستان میں ہر سال کم از کم ایک کروڑ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں ۔۔