ممبئی 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے آج مشہور فلم دیوار میں ان کے چھوٹے بھائی کا کردار نبھانے والے ششی کپور کی صحت یابی کیلئے دعا کی جنہیں سینے میں انفیکشن کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے ششی کپور کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے جن میں دیوار کے علاوہ کبھی کبھی، سہاگ، سلسلہ اور نمک حلال کے نام قابل ذکر ہیں۔ امیتابھ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ ششی جی کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔