حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : دونوں شہروں میں مشہور دو ہوٹل مینجمنٹ کالجس ، شری شکتی کالج آف ہوٹل مینجمنٹ ( ملحقہ عثمانیہ یونیورسٹی ) اور آئی ایچ ایم ۔ شری شکتی ( ملحقہ نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی ) ، واقع بیگم پیٹ کے 25 ویں اینول ڈے کی تقریب آج پرل پیلیس ، فیملی ورلڈ پر منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں میگا اسٹار اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر چرنجیوی نے بحیثیت مہمان خصوصی اور مشہور تلگو پلے بیاک سنگر اور اینکر سنیتا اپادرشتا نے بحیثیت اعزازی مہمان شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر چرنجیوی نے کہا کہ شری شکتی ایجوکیشنل سوسائٹی ایک صدف کی طرح ہے اور اس کے اداروں کے تمام طلبہ موتیوں جیسے ہیں ۔ مہمان خصوصی نے اعزازی مہمان کے ساتھ سالانہ میگزین Vibgyor کو جاری کیا ۔ اس تقریب کی صدارت شری شکتی ایجوکیشنل سوسائٹی کے چیرمین مسٹر ڈی وی منوہر نے کی ۔ اس موقع پر طلبہ نے پروفیشنل اسکلس میں ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ اس ایونٹ میں انڈسٹری ایکسپرٹس ، پیرینٹس اور فرینڈس نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں کالجس کے طلبہ نے کلچرل پروگرام بھی پیش کیا ۔۔