نئی دہلی ۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کی حقوق انسانی کارکن اروم شرمیلا نے آج دہلی کی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کیلئے تیار ہیں بشرطیکہ مسلح افواج (خصوصی اختیارات) قانون جو متنازعہ ہے، کو منسوخ کردیا جائے اور یہ خواہش ظاہر کی جائے کہ وزیراعظم نریندر مودی اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیلئے تیا رہیں۔ 42 سالہ شرمیلا تقریباً 16 سال سے بھوک ہڑتال کررہی ہیں۔
ہراسانی پر کسان کی خودکشی
بھوبنیشور۔/29 مارچ، (سیاست ڈاٹ کام ) اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی نے آج ایک عہدیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جس کی ہراسانی سے ضلع بھلولانگر میں ایک کسان نے خودکشی کرلی ہے۔ موضع ہرابنڈہ کا ایک کسان نادی گھوش نے 21مارچ کو ایک درخت سے لٹک کر پھانسی لے لی تھی جب ضلع سب کلکٹر نے اسے ہراساں کیا تھا۔