شرمیلا کا دورہ ضلع نلگنڈہ فلاپ

حیدرآباد ۔ 19 اپریل (سیاست نیوز) وقت وقت کی بات ہے۔ گذشتہ سال جب وائی ایس شرمیلا نلگنڈہ ضلع کے دورہ پر آئی تھیں تب ہر طرف ان کے استقبال کے لئے عوام کا ہجوم تھا۔ جمعہ 18 اپریل کو جب وہ انتخابی دورہ پر ضلع نلگنڈہ آئیں تو ان کے جلسوں میں کہیں بھی زیادہ لوگ جمع نہیں ہوئے۔ شرمیلا نے حضور نگر سوریاپ یٹ، کوڈاڈ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ ان تمام جلسوں میں بہت کم لوگ موجود تھے۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہیکہ ریاست کی تقسیم اور تشکیل تلنگاہن کے اعلان کے بعد شرمیلا وائی ایس آر کانگریس کی پہلی لیڈر ہیں جنہوں نے نلگنڈہ ضلع کا دورہ کیا۔
اس سے قبل وائی ایس آر کانگریس کی اعزازی صدر وجیہ اماں کے دورہ نلگنڈہ کی شدید مزاحمت ہوئی تھی اور تلنگانہ حامیوں نے انہیں نلگنڈہ میں داخل ہونے نہیں دیا تھا۔