شردپوار ہاسپٹل سے ڈسچارج

ممبئی 18 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) این سی پی سربراہ اور سابق مرکزی وزیر شردپوار کو آج ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ انہیں 5 دسمبر کو پیر کے آپریشن کے لیے دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا ۔ جب کہ 73 سالہ سینئیر لیڈر نئی دہلی کے اپنی قیام گاہ میں گرپڑنے سے ان کے پاؤں میں فریکچر آگیا تھا اور ایر ایمبولنس کے ذریعہ ممبئی منتقل کیا گیا تھا ۔ این سی پی ترجمان نواب ملک نے بتایا کہ پارٹی سربراہ شردپوار کو آج بریج کینڈی ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا ۔