شخصی انکم ٹیکس استثنائی حد میں اضافہ ممکن

نئی دہلی ۔ /13 جون (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت کی جانب سے تاریخی اصلاحات کے عمل میں سے ایک امکانی عمل یہ ہوسکتا ہے کہ شخصی انکم ٹیکس کی استثنائی حد کو 2 لاکھ روپئے سے بڑھاکر 5 لاکھ روپئے کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے اس تعلق سے محکمہ انکم ٹیکس سے بھی ریمورٹ طلب کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سی بی ٹی ڈی اپنی تجویز /20 جون تک پیش کردے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت امکنہ قرضوں اور ہیلت انشورنس کے پریمیم پر بھی ٹیکس استثنائی حد میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے ۔ ہیلت انشورنس پریمیم کو 5000 روپئے

تک اضافہ کئے جانے کی توقع ہے ۔
ہوٹلوں میں ڈانس پر پابندی ، بل منظور
ممبئی ۔ /13 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا اسمبلی میں آج ایک بل منظور کیا گیا جس کی رو سے ہوٹلوں اور دیگر عوامی مقامات پر ڈانس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس بل کی منظوری کے بعد اس بل پر حکومت کی قانونی لڑائی بھی ختم ہوگی ۔