شجرکاری سے شعور کی بیداری ‘ عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف سائینس و کونسل فار گرین ریولوشن کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : یونیورسٹی کالج آف سائنس عثمانیہ یونیورسٹی اور کونسل فار گرین ریولوشن کے زیر اہتمام 22 اپریل 2 بجے دن بمقام یونیورسٹی کالج آف سائنس عثمانیہ یونیورسٹی کانفرنس ہال ’’ یوم زمین ‘‘ Earth Day کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ یہ بات آج یہاں صدر کونسل فار گرین ریولوشن شریمتی لیلا لکشما ریڈی ، پرنسپال یونیورسٹی کالج آف سائنس عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر وی سدرشن نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منعقدہ پروگرام میں رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد پروفیسر ای سریش کمار بحیثیت مہمان خصوصی کے علاوہ انوائرنمنٹل پروفیسر کے پرشوتم ریڈی ، سابق کمشنر انفارمیشن مسٹر آر دلیپ ریڈی بحیثیت مہمانان اعزازی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف جیوگرافی عثمانیہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد اختر علی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنس ڈاکٹر سیدہ عظیم النساء ، ڈاکٹر ٹی رویندرا راؤ ، ڈاکٹر شیوا پرتاپ ، مسٹر بی سبا راؤ ، ڈاکٹر این سائی بھاسکر مخاطب کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل فار گرین ریولوشن کے قیام کو 5 سال مکمل ہوچکے ہیں جس کے ذریعہ عوام اور طلباء میں اپنے ماحول کے اطراف و اکناف علاقوں میں شجر کاری کے ذریعہ سرسبز و شاداب بنائے رکھنے شعور بیدار کیا جارہا ہے اور تاہم اپنے 5 سالہ دور میں کونسل فار گرین ریولوشن کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع اور مواضعات کی سطح پر 22 لاکھ پودوں کی شجر کاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کا مقصد عوام اور اسکولی طلباء کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء میں بھی شجرکاری کے ذریعہ سرسبز و شاداب بنانے سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے ۔چیف ایکزیکٹیو سی جی آر مسٹر نارائن راؤ ، صدر گریس مسٹر دلیپ ریڈی ، اسسٹنٹ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد اختر علی بھی موجود تھے ۔