غرب اردن ۔7 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اردن کے شاہ عبداﷲ آج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مغربی کنارہ پہونچے ۔ ان کے اس شاذ و نادر کئے جانے والے دورہ کو اسرائیل کے اس اشارہ کے طورپر دیکھا جارہا ہے کہ بیت المقدس جیسے کلیدی مسائل پر وہ فلسطینیوں کے قریب ہورہے ہیں۔ اردن کے فرماں روا کا 5 برسوں میں فلسطینی اراضی کا یہ پہلا دورہ ہے جو اردن اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی کشیدگی کے بیچ سامنے آیا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس اور بعض دیگر فلسطینی رہ نماؤں نے اردن کے فرماں روا کا استقبال کیا۔اس موقع پر فلسطین اور اردن کے قومی ترانوں کی دْھن بجائی گئی اور دونوں سربراہوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔