ریاض ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین و شریفین شاہ سلمان نے نماز کا وقت ہوتے ہی پہلے ادائیگی نماز کو ترجیح دی۔ صدر امریکہ براک اوباما کی آمد اور استقبال کے موقع پر یہ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ شاہ سلمان نے سرخ قالین پر دورۂ کنندہ امریکی صدر کا استقبال کیا لیکن اس دوران اذان کی آواز سنائی دی تو انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ ادائیگی نماز کیلئے چلے گئے۔ اوباما کو اس غیرمتوقع صورتحال کا شاید اندازہ نہیں تھا اور وہ موجود عہدیداروں کیساتھ طئے شدہ پروگرام کے مطابق اپنی کار میں سوار ہوگئے۔ یہ ویڈیو واٹس اَپ اور دیگر سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹس پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔