21 دسمبر کو ریلیز کے لئے تیار ڈائرکٹر آنند ایل رائے کی فلم زیرو کے سیٹ پر آگ لگنے کا بھیانک واقعہ پیش آیا اس موقع پر شاہ رخ سیٹ کے قریب ہی اپنی ونیٹی ویان میں تھے جبکہ عالیہ بھٹ سیٹ پر موجود تھیں۔ ممبئی کی فلم سٹی میں لگائے گئے زیرو کے اس سیٹ پر فلم کا ایک گیت پکچرائز کیا جارہا تھا۔ فلم کے اس آخری شیڈول کی تکمیل کے دوران لگے آگ کے حادثہ کو شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ آگ پر دو فائر انجنوں کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
سشانت اور شردھا کی فلم ’’چھچورے‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز
ڈائرکٹر نتیشتیواری نے سشانت سنگھ راجپوت اور شردھا کپور اسٹار اپنی نئی فلم ’’چھچورے‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا ممبئی کے ایک انجینئرنگ کالج میں آغاز ہوا جس میں ان دو کیریکٹرس پر کالج میں سین فلمائے جائیں گے۔ نیش نے کہا کہ انہوں نے آئی آئی ٹی کی تعلیم کے دوران ممبئی ہاسٹل میں چار سال گذارے انہی یادوں کو میں فلم میں پیش کروں گا۔