ممبئی ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خاں کے پرستاروں کی تعداد 11 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔ اس طرح وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں جن کے پرستاروں کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ فلم ہیپی نیو ایر کے ہیرو 49 سالہ شاہ رخ خاں جنوری 2010 میں ٹوئیٹر اکاونٹ کھولا تھا اور تاحال 8136 ٹوئیٹس روانہ کئے ہیں جب کہ امیتابھ بچن کے پرستاروں کی تعداد 12.8 ملین ہیں ۔ دیگر فلمی اداکاروں کے پرستاروں میں عامر خاں ( 10.8 ملین ) ، سلمان خان ( 10.2 ملین ) ، دیپکاپڈنکر ( 9.13 ملین ) ، پرینکا چوپڑا ( 8.51 ملین ) ، ہرتیک روشن ( 8.22 ملین ) ، اکشے کمار ( 7.27 ملین ) شامل ہیں ۔