شاہ رخ خاں کے خسر کا انتقال

نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : فلمی اداکار شاہ رخ خاں کے خسر کرنل رمیش چندرا چھپا کی ایک خانگی ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی ۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ چھپا کا کل شب اسکارٹس ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ شاہ رخ خاں جنہوں نے کرنل کی دختر گوری سے شادی کی ہے ۔ آخری رسومات میں شرکت کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں جو کہ لودھی شمشان گھاٹ پر انجام دی جائے گی ۔ شاہ رخ خاں نے خسر کے انتقال کی اطلاع پر فلم ’ رئیس ‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی جو کہ ان دنوں ممبئی میں جاری ہے ۔۔