حیدرآباد۔11مئی ( این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے مسز شانتا کماری کو چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر میں بحیثیت ایڈیشنل پرنسپال سکریٹری مقرر کی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے احکام جاری کئے گئے ہیں ۔ مسز شانتی کماری چیف منسٹر کے دفتر سی ایم او) سے وابستہ رہیں گی اور صنعتی اجازت ناموں کی عاجلانہ اجرائی سے متعلق خصوصی سل کی انچارج ہوگی ۔ ان کا تقرر ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ریاستی ٹی آر ایس حکومت ایک نئی تلنگانہ پالیسی وضع کرنے کا منصوبہ پر عمل کررہی ہے ۔