شانتاکمار کا مرکزی وزراء کی تائید حاصل ہونے کا ادعا

نئی دہلی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی ناراضگی کی پرواہ کئے بغیر پارٹی کے سینئر قائد شانتا کمار نے آج کہا کہ انہوں نے جو مسائل اٹھائے ہیں، اس سلسلہ میں انہیں چند مرکزی وزراء کی تائید بھی حاصل ہے تاہم انہوں نے ان مرکزی وزاراء کے ناموں کا انکشاف نہیں کیا۔ دریں اثناء بی جے پی نے شانتاکمار کے بعض مرکزی وزراء اور بی جے پی کے چیف منسٹروں کی جعلسازی کے بارے میں ظاہر کردہ اندیشوں کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی کہ وہ اپوزیشن کی تنقید کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی وزیر نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ مودی اور شاہ کے علاوہ سینئر قائدین ارون جیٹلی کی بھی سشماسوراج کو بھرپورتائید حاصل ہوئی جبکہ شانتاکمار نے ملزم قرار دیئے ہوئے تمام بی جے پی وزراء سشماسوراج، چیف منسٹر راجستھان وسندھرا راجے اور چیف منسٹر مدھیہ پردیش چوہان کے استعفیٰ کی تائید کی ہے۔