واشنگٹن، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی وزارت خزانہ نے شام میں نصرہ فرنٹ کے دو دہشت لیڈروں کو بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے ۔حکام نے بتایا کہ عیاد نازم صالح خلیل اور بسم احمد الہاسرو کو شام میں دہشت گردوں کے خلاف جاری مہم میں نصرہ کی مدد کرنے کے بعد بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد اب امریکی کمپنیاں ان سے اپنے تمام تعلقات توڑ لیں گی اور اب ان کی کسی بھی طرح کی املاک پر قبضہ کیا جا سکتا ہے ۔