بیروت۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں آج ایک فضائی حملے سے کم از کم القاعدہ سے الحاق رکھنے والی فتح الشام فرنٹ کے افراد کے بشمول 25 افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامعلوم طیارہ نے گروپ کے انتہائی اہم اڈوں کو حملوں کا نشانہ شام کے صوبہ ادلیب میں بنایا تھا ۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے بموجب النصراہ فرنٹ کے سابق نامور ارکان بھی شامل ہیں ۔ یہ سب فضائی حملے کے وقت ایک اجلاس منعقد کررہے تھے ۔ امریکی زیرقیادت اتحاد پر فتح الشام نے اس حملہ کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی صوبہ ادلیب میں صلیبی مجاہدین کے مرکزی اڈہ کو حملہ کا نشانہ بنایا جائے گا کیونکہ ہمارے بیچ مجاہدین شہید ہوچکے ہیں ۔