لندن ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پارلیمنٹ میں کل وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی امریکہ زیرقیادت فضائی حملے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر شام میں کرنے میں برطانیہ کے شامل ہونے کی تجویز پر رائے دہی مقرر ہے ۔ کیمرون نے ندائی ووٹ کی درخواست کی ہے کیونکہ تقریباً 100 لیبر ارکان پارلیمنٹ امکان ہے کہ اس اقدام کی تائید کریں گے جو پارلیمانی منظوری کیلئے درکار ووٹوں کی تعداد ہے ۔ کیمرون نے کہا تھا کہ اُن کے خیال میں پارلیمنٹ میں اُن کی تائید میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ہمیں اپنے حلیف ممالک کی اپیل پر توجہ دینا ضروری ہے ۔ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے اڈوں پر بمباری بھی ضروری ہے ۔