شام میں 30 لاکھ افراد کی نقل مکانی

دمشق ؍ یروشلم ۔ /31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے مطابق شام میں زبردست بحران چل رہا ہے ۔ جنگ کی وجہ سے 30 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں ۔ شام میں جاری انسانی بحران اس دور کی سب سے بڑی ایمرجنسی ہے ۔ اس کے باعث شام کی کل آبادی کا تقریباً نصف حصہ بے گھر ہوگیا ہے ۔ لاکھوں افراد بے سروسامانی کی زندگی گزاررہے ہیں ۔ اسی دوران اسرائیل نے آج گولان کے پہاڑیوں پر شام کے ایک ڈرون کو مارگرایا ہے ۔ فوج نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیرگشت علاقہ پر کشیدگی کے دوران اسرائیلی فضائیہ کے طیارے نے کامیابی کے ساتھ شام کی سرحد پر اس ڈرون کو مارگرایا ۔ یہاں پر شام کی سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے ۔