واشنگٹن ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹرمپ انتظامیہ نے شام میں 200 امریکی فوجیوں کے ایک ’’چھوٹے امن بردار گروپ‘‘ کی شکل میں وہیں رہنے کا اشارہ دیا ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ زدہ شام سے امریکی فوج کا مکمل تخلیہ کے حکم کے بعد وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ یاد رہیکہ اس سلسلہ میں جمعرات کے روز امریکی صدر ٹرمپ اور صدر ترکی اردغان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی ، جس کے بعد وائیٹ ہاؤس میں یہ بیان جاری کیا۔