شام میں 10.8 ملین شہریوں کو عاجلانہ امداد کی ضرورت

اقوام متحدہ ۔ 21 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں آج جن افراد کو انسانی بنیاد پر عاجلانہ امداد کی ضرورت ہے اُن کی تعداد حیرت انگیز طورپر بڑھ کر 10.8 ملین ہوگئی ہے جو شام کی آبادی یعنی 22 ملین کی نصف ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یہ بات بتائی ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ماہانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شام کے 4.7 ملین شہری ایسے علاقوں میں ہیں جہاں انسانی بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے ورکرس کی رسائی یا تو ناممکن ہے یا بہت مشکل ہے جبکہ گزشتہ میں یہی تعداد 3.5 ملین افراد پر مشتمل تھی ۔