شام میں فضائی حملے، 30 ہلاک

بیروت /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی شام میںروسی فضائی حملوں سے کم از کم 30 شہری بشمول 13 بچے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ کا اندیشہ ہے۔ یہ حملے اس وقت کئے گئے، جب کہ سرکاری فوجوں اور دولت اسلامیہ میں جنگ جاری ہے۔