بیروت ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حلب اور اطراف و اکناف بشارالاسد کی فوج نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجہ میں 27 افراد بشمول 3 بچے ہلاک ہوگئے ۔ نگرانکار گروپ کے مطابق ترکاری کی مارکٹ پر یہ حملہ کیا گیا ۔ بشارالاسد کی فوج نے دمشق اور اس کے اطراف اپنا کنٹرول بڑھانے کی کوشش میں فضائی حملے شروع کردیئے ہیں ۔ حلب سے تقریباً 30 کیلو میٹر دو مغربی علاقہ میں حملے کے بعد ویڈیو فوٹیج دکھائے گئے جہاں ہر طرف سڑک پر جھلسی ہوئی نعشیں اور جلتا ہوا ملبہ دکھائی دے رہا تھا ۔ اس حملے میں ایک عمارت تباہہوگئی اور ترکاری کی مارکٹ کو بری طرح نقصان پہونچا ۔