شام میں روس کی بمباری سے 21 افراد ہلاک

ماسکو۔ 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی فضائیہ کے چھ جنگی طیاروں نے شام کے دیر الزور صوبہ میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ روسی نیوز ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے آج یہ اطلاع دی۔ فضائیہ کے ٹی یو -22 ایم 3 جنگی طیاروں نے روس میں ایک ہوائی اڈے سے پرواز کیا اور شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ۔ یہ طیارے اور جنگی ہوائی جہاز طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان طیاروں نے آئی ایس کے ہتھیاروں کے ٹھکانوں کے علاوہ اس کے تیل کے ڈپو پر بھی حملے کئے ۔بیروت سے موصولہ اطلاع کے بموجب روس کے فضائی حملوں سے آج علی الصبح 21 شہری ہلاک ہوگئے جو دریائے فرات کے قریب ایک گروپ میں رہتے تھے۔