لندن، 27 نومبر( سیاست ڈاٹ کام) شام جاکردہشت گردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد بھائیوںکوبرطانوی عدالت نے جیل بھیج دیا ہے۔ 31 سالہ حسن نواز اور30 سالہ حمزہ کو ستمبرمیں گرفتارکیاگیا تھا۔ ایسٹ لندن کے دوبھائیوں کوشام جاکر دہشت گردی کی تربیت لینے کے جرم میں تقریباً چار سالہ قید ہوگئی۔ برطانیہ میں اب تک صرف یہی دو افرادپرفردجرم عائدہوئی ہے۔