شام میں خودکش کار بمبار کا حملہ

’شام میں سات سالوں سے جاری بحران میں465,000لوگ مارے گئے۔ ایک ملین سے زائد زخمی اور جنگ کے دوران بارہ ملین دوان جنگ کی آبادی۔گھر چھوڑنے پر مجبور
دمشق:مانٹرینگ کمیٹی کے مطابق کم سے کم چار لوگوں اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے جبکہ مذکورہ کمیٹی نے ملک کی درالحکومت دمشق کے مضافات میں ایک اور دھماکے کی بھی توثیق کی ہے۔

برطانیہ نژاد شامی ابزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہاکہ منگل کے روز صبح کے اوقات میں الزہرہ کے پڑوسی میں ایک کار بم دھماکہ پیش آیاجو سرکاری علاقہ ہے۔شامی حکومت نے اتوار کے روز اعلان کیاتھا کہ حمص شہر سے حتمی انخلاء کا معاہدہ طئے ہوچکا ہے۔

مذکورہ ایس او ایچ آر نے کہاہے کہ ایک علیحدہ واقعہ میں منگل کے دمشق میں سیدہ زینبؓ کے روضہ مبارک کے قریب میں ایک کاربم دھماکہ پیش آیا۔ اس واقعہ میں کسی کے مارے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔صناء کی رپورٹ کے مطابق’’ پولیس نے دمشق انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب میں واقعہ المستقبل کراس روڈ چیک پوائنٹ کی طرف بڑھ رہی اس کار کو تباہ کردیا جس میں دو خودکش حملہ آور سوار تھے‘‘۔ صناء کی خبر کے مطابق ’’ دونوں مسافرین کار دھماکے میں مارگئے ۔ ایک شہری بھی مارا گیا جبکہ ایک اورشہری اس دھماکے میں بری طرح زخمی ہوگیا ہے‘‘