شام میں جنرل جعفری اسدی نئے ایرانی کمانڈر

طرابلس ۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت کے دفاع کے لیے سرگرم ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں اور نیم سرکاری ملیشیا کی کمان جنرل محمد جعفر اسدی کے سپرد کی گئی ہے۔ جنرل اسدی کی تعیناتی جنرل حسین ہمدانی کی جگہ عمل میں لائی گئی ہے جنہیں جاریہ سال اکتوبر میں شامی باغیوں نے شمالی شہر حلب میں دیا تھا۔ تہران حکومت کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جنرل ہمدانی کی جگہ جنرل محمد جعفر اسدی کو شام میں سرگرم ملیشیا کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔