واشنگٹن۔11 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام نے ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 20 ہزار 90 غیر ملکی جنگجو لڑائی میں حصہ لینے کیلئے شام پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی جنگجوئوں کی کم وقت میں اتنی بڑی تعداد کی شام آمد کا یہ غیرمعمولی اور نہایت اہم واقعہ ہے۔