شام سے رہا امریکی صحافی اسرائیل پہنچ گیا

یروشلم۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی عسکریت پسندوں کی طرف سے 2012ء میں اغواء کے بعد گذشتہ اواخر ہفتہ پر رہا شدہ امریکی صحافی پیٹر تھیو کرٹس کو اسرائیل پہنچا دیا گیا ہے۔ تل ابیب سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے ایک سابقہ سینئر اہلکار اورگ ایوو نے ان رپورٹوں کی تصدیق کر دی کہ کرٹس کو، جسے شام میں عسکریت پسندوں کی النصرہ فرنٹ نے اغواء کیا تھا، تل ابیب پہنچنے اور طبی معائنے کے بعد امریکی حکومت کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیٹر تھیو کرٹس کو ان کے اغواء￿ کاروں نے اتوار کے روز گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے کر دیا تھا۔