شام جدید طرز کے کیمیائی ہتھیارتیار کررہا ہے :امریکہ

واشنگٹن،2فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک شام کے ذریعہ جدید طرز کے کیمیائی ہتھیار تیار کئے جانے کے اندیشہ کے پیش نظر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کیمیائی حملوں کو روکنے ضروری فوجی کارروائی کرنے پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں۔سینئر امریکی حکام نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔امریکی حکام کے مطابق 2014میں امریکہ اور روس کے مابین ہوئے سمجھوتہ کے باوجود شام کے صدر بشارالاسد خفیہ طریقہ سے کیمیائی ہتھیار بنا رہے ہیں ۔ اس معاہدہ کے تحت شام کو اپنے تمام کیمیائی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لئے انہیں سونپنا ہے ۔صدر اسد کی فوج خفیہ طریقہ سے مسلسل اپنے کمیائی ہتھیارتیار کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں شامی فوج نے مبینہ طورپرکیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا جس کے بعد امریکی فوج نے شامی فضائیہ کے اڈہ پر میزائل حملہ کیا تھا۔