شامی ہاسپٹلس پر حملے ‘ مہلوکین کی تعداد 35 ہوگئی

بیروت 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے ہاسپٹلس پر فضائی حملوں میں اضافہ نے اب تک 35 مریضوں کو لقمہ اجل بنادیا ہے جن میں میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 72 بتائی گئی ہے۔ ڈاکٹرس وتھ آؤٹ بارڈرس (MSF) نے یہ بات بتائی جس کے مطابق فضائیہ کے مختلف حملوں (جن میں ممالک کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے) اور جن کا آغاز ستمبر کے اواخر میں ہوا تھا اور ادلب، حلب اور حاما صوبوں میں واقع بان ہاسپٹلس کو نشانہ بنایا گیا تھا جن میں چھ ہاسپٹلس ایسے تھے جنھیں MSF کی امداد سے چلایا جاتا تھا۔