شامی مسئلہ کے حل کا ایک حصہ بشارالاسد بھی : اقوام متحدہ

ویانا ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں خانہ جنگی کے مسئلہ کا حل صدر بشارالاسد کو شامل کئے بغیر ناممکن ہے۔ اقوام متحدہ کے سفیر برائے شام اسٹافنڈی مستورا نے آج کہا کہ صدر اسد ہلکا لازمی حصہ ہوں گے۔ اقوام متحدہ ان کے ساتھ اہم بات چیت جاری رکھے گا۔ خانہ جنگی کا صرف سیاسی حل ممکن ہے۔ اگر کوئی حل دریافت نہ کیا جاسکے تو اس کا فائدہ صرف دولت اسلامیہ کو ہوگا۔