ماسکو، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے جنوبی صوبہ الصویدا میں نومبر میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف فوج کی کارروائی میں 270 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔شام میں روسی فوج کے کمانڈ ترجمان اولیگ مکریوک نے پیر کو بتایا‘‘فوج نے کارروائی کے دوران 270 شدت پسندوں کو مار گرایا۔ بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے جس میں بیرون ملک میں تیار ہتھیار، جنگی سازو سامان ، بم، لینڈ مائنز اور 12 ٹینک شکن میزائل شامل ہیں’’۔روسی فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں سے زیادہ تر امریکی فوجی ٹھکانے والے الطاف علاقے والے الصویدا صوبے سے آئے تھے ۔