شامی حکومت کی فضائی کارروائی ، 33 شہری ہلاک

بیروت ۔ 29 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) شام میں شمال مغربی صوبہ عدلیب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حکومتی فضائی کارروائیوں میں 33 عام شہری ہلاک ہوگئے ۔ انسانی حقوق کے نگرانکار گروپ نے آج بتایا کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سرکاری فورسیس کو جہادیوں سے سخت مزاحمت کا سامنا ہورہاہے ۔ برطانیہ میں قائم گروپ نے کہاکہ صرف آج کی کارروائیوں میں 16 شہری ہلاک ہوئے جن میں ایک ترکاری مارکٹ میں پیش آئے 11 ہلاکتیں شامل ہیں۔ 17 دیگر افراد اتوار کو صوبہ کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کی نذر ہوگئے ۔ اس صوبہ کے بڑے حصوں پر حیات تحریک الشام کا کنٹرول ہے جس پر القاعدہ کے سابقہ شامی حلیف گروپ کا غلبہ ہے ۔