شامی حکومت کی بمباری، 13 ہلاک

بیروت ، 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی ملٹری کی فضائی کارروائی میں آج شمالی شامی صوبہ حلب میں کم از کم 13 افراد بشمول بچے ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ۔ جہدکار گروپ نے بتایا کہ حلب کے پڑوسی علاقہ کو خام بموں سے نشانہ بنایا گیا۔ برطانیہ نشین سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ملٹری طیارہ نے کم از کم ایک ’’بیارل بم‘‘ خام ہتھیار گرائے ۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ مزید لوگ ملبے کے نیچے دبے ہیں۔