شامی حکومت کی امدادی کاموں میں خلل اندازی : ہیومن رائٹس واچ

نیویارک ، 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ شامی حکومت باغیوں کے قبضے والے علاقوں میں امددی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ نیویارک میں قائم انسانی حقوق کے تحفظ کے اس ادارہ نے کہا ہے کہ دمشق حکومت امدادی تنظیموں کو سرکاری اجازت نامے جاری نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس ادارہ نے کہا ہے کہ یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اس قرارداد کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت شامی فریقین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امدادی کاموں کو یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں گے۔