مظفر نگر 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شاملی ضلع میں گنگیرو گاوں میں دو گروپس کے مابین ایک دیوار کی تعمیر پر ہوئی جھڑپ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ واقعہ کل پیش آیا جب دونوں گروپس کے ارکان نے ایک دوسرے پر لاٹھیوںاور تیز دھاری ہتھیار سے حملہ کیا ۔ پولیس عہدیدار انیل کمار نے بتایا کہ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔
کرنٹ لگنے سے دو مزدورفوت
بلیا،13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ضلع بلیا کے فیفنا تھانہ علاقہ میں ایک مکان کی تعمیر کا کام کر رہے دو مزدوروں کی کرنٹ کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ راجمستری منا گوڑ (40) اور مزدور رام جی دھنو (22) گاؤں میں ایک مکان کی تعمیر کاکام کر رہے تھے اسی دوران بیم سیٹ کرتے وقت اوپر سے گزر رہے بجلی کے تار سے چھو گیا، جس سے بیم کی سلاخوں میں کرنٹ دوڑ گیا۔