شادی ڈاٹ کام کے ’ تلگو شادی سنٹر ‘ کا حیدرآباد میں افتتاح

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : دنیا کی نمبر 1 میاچنگ میکنگ سرویس شادی ڈاٹ کام نے حیدرآباد میں تلگو شادی سنٹر کے افتتاح کا آج اعلان کیا ۔ آندھرا پردیش و تلنگانہ میں اس کے کامیاب سفر کے بعد یہ دوسرا سنگ میل ہوگا۔ سنٹر کا افتتاح مسٹر انوپم متل ، بانی و سی ای ، شادی ڈاٹ کام نے کیا ۔ تلگو داں عوام کے لیے یہ خصوصی سنٹر ہے ۔ گورورکشت ، سی او او شادی ڈاٹ کام کے بموجب ’ تلگو شادی ڈاٹ کام ‘ غیر معمولی ردعمل حاصل کرلیا ہے اور تلگو مارکٹ میں بے حد کامیاب ہوگیا ہے ۔ شادی ڈاٹ کام ہندوستان میں 87 شہروں میں زائد از 100 شادی سنٹرس رکھتا ہے جہاں ریلیشن شپ مینجرس والدین اور نوجوان کی موزوں رشتہ کی تلاش میں مدد کرتے ہیں ۔ تلگو شادی سنٹر بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر ایچ ڈی ایف سی بینک کے اوپر پہلی منزل پر واقع ہے ۔ نمبر 8-2-681/A/1/A ہے ۔ رابطہ نمبر 08099707707 ہے ۔۔