شادی مبارک اسکیم پر عمل آوری کے لیے اسٹاف کو تربیت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کردہ شادی مبارک اسکیم پر ورکشاپ اور جائزہ اجلاس آج سنٹر فار گڈ گورننس گچی باولی میں جناب محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں تمام اضلاع کے میناریٹی ویلفیر آفیسرس اور میناریٹی فینانس کارپوریشن کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹرس نے شرکت کی ۔ جس میں مسٹر اے سبھاش چندرا گوڑ ڈپٹی ڈائرکٹر اقلیتی بہبود تلنگانہ ، محمد دلاور علی او ایس ڈی بھی شریک تھے ۔ شادی مبارک سافٹ ویر پر سنٹر فار گڈ گورننس کے عہدیداروں نے تفصیلی تربیت فراہم کیا ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود نے ڈی ایم ڈبلیو اوز اور ای ڈیز کے ساتھ اسکیم پر عمل آوری اور اس کے مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسیکم پر موثر عمل آوری کے لیے ضروری سافٹ ویر کو بھی تیار کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دوران اجلاس فیس باز ادائیگی پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔۔