حیدرآباد 23 فبروری ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیم ’ شادی مبارک ‘ پر موثر عمل آوری اور عوام میں اسکیم کے متعلق شعور بیداری کے سلسلہ میں 24 فبروری بروز منگل 2 بجے دن ایک اہم اجلاس محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز میں منعقد ہوگا ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں مینیجنگ ایڈیٹر سیاست کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس اجلاس میں محکمہ اقلیتی بہبود کے اعلی عہدیدار شرکت کرینگے جو اجلاس میں موجود تنظیموں کے نگران و ذمہ داران سے اسکیم پر موثر عمل آوری کیلئے تجاویز وصول کرینگے ۔ اس اجلاس میں ایسے درخواست گذار بھی شرکت کرسکتے ہیں جنہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے چلائی جانے والی ’ شادی مبارک ‘ اسکیم سے استفادہ کیلئے درخواست داخل کی ہے اور درخواست اب بھی زیر التوا ہے ۔ اجلاس کے متعلق مزید تفصیلات کیلئے انچارچ سیاست ہیلپ لائن جناب سید خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔