کولکتہ 29 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت موقف اختیار کرتے ہوئے حکومت مغربی بنگال نے آج اپنے تمام ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ 2 ستمبر کو دفتر حاضر رہیں جبکہ مرکزی ٹریڈ یونینوں نے اس دن ملک گیر ہڑتال کااعلان کیا ہے ۔ ممتابنرجی حکومت نے خبردار بھی کیا ہے کہ ہڑتال سے ایک دن قبل اور آئندہ ورکنگ ڈے میں بھی کوئی غیر حاضر رہے گا تو اس کو نوٹس دی جائیگی ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہڑتال کے دن کسی بھی ملازم کو رخصت منطور نہیں کی جائیگی ۔ اس کے علاوہ ہڑتال سے ایک دن قبل یا ہڑتال کے بعد کے ورکنگ ڈے میں بھی رخصت منظور نہیں کی جائیگی ۔ ملازمین کے نام ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ممتابنرجی حکومت نے یہ بات بتائی ۔