سی پی ڈبلیو ڈی تلنگانہ اور اے پی میں ہالیڈے ہومس کی تعمیر کیلئے تیار

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سدرن ریجن ، پی پی سرینواس کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ( سی پی ڈبلیو ڈی ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں میں ہالیڈے ہومس کی تعمیر کے لیے کھلا ہے کیوں کہ ان ریاستوں میں اس طرح کا صرف ایک ہی ہالیڈے ہوم ہے ۔ جسے حال میں تروپتی میں کھولا گیا ہے ۔ مسٹر پی پی سرینواس ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سدرن ریجن 1 نے یہ بات کہی ۔ اس عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد میں ان کی پہلی پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سرینواسن نے کہا کہ اگر حکومت حیدرآباد اور مندر کے ٹاونس جیسے سری سیلم ، یادگیری گٹہ ، وجئے واڑہ میں ہالیڈے ہومس تعمیر کرنے کی تجاویز کے ساتھ آتی ہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال میں رامیشورم ، ٹاملناڈو میں ایک ہالیڈے ہوم کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹامل ناڈو میں جہاں اس طرح کے 7 تا 8 ہالیڈے ہومس ہیں وہیں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں اس طرح کا صرف ایک ہی ہالیڈے ہوم ہے جسے 2013 میں کھولا گیا جس کو 15.06 کروڑ روپئے لاگت سے تعمیر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تجاویز میں گنٹور میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس کے قیام کی تجویز ہے اور وجئے واڑہ میں جلد ہی ریجنل پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا ۔ اننت پور میں ایک نیشنل اکیڈیمی فار سنٹرل اکسائز اینڈ نارکوٹکس کی بھی تجویز ہے ۔۔
حمایت نگر کے سلم علاقوں میں پانی کی شدید قلت ۔ کمسن بچے بورویل سے پانی بھرتے ہوئے ۔۔