سی پی ایم نے ججوں کی تقرری میں مداخلت کے خلاف متنبہ کیا

نئی دہلی، 26اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم) نے سینئر ایڈوکیٹ اندوملہوترا کو سپریم کورٹ کا جج کے طور پر ترقی دینے کے فیصلے کا آج خیر مقدم کیا تاہم متنبہ کیا کہ جسٹس کے ایم جوسف کی تقرری کو منظوری نہیں دینے سے ‘عدلیہ کی آزاد ی’ پر اثر پڑے گا۔پارٹی کی پولٹ بیورو کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کافی تاخیر کے بعد عدالت عظمی کے لئے صرف محترمہ اندو ملہوترا کی تقرری کو منظوری دی گئی ۔ پارٹی نے اس پورے معاملے کو ججوں کے انتخا ب کے عمل میں غیر ضروری مداخلت قرار دیا اور کہا کہ اس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی۔پارٹی نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوراً مداخلت کریں اور ججوں کی تقرری کے لئے مقررہ طریقہ کارپر عمل درآمد کو یقینی بنائیں نیز جسٹس جوسف کی تقرری کو منظوری دیں۔